ایک شب حضور شعیب الاولیاء کے نورِ نظر،حضور مظہر شعیب الاولیاء کے لختِ جگر،عابدِ شب زندہ دار،صاحبِ زہد و تقویٰ حضرت علامہ مولانا الحاج الشاہ غلام عبد القادر چشتی المعروف بہ حضور چشتی میاں علیہ الرحمہ سابق نائب ناظمِ اعلیٰ دارالعلوم اہلسنت فیض الرسول براؤں شریف کی یاد میں دُلہن بنائی جاے گی، خاص بندۂ خدا پر رب کی خاص رحمتوں برکتوں کا نزول ہوگا، شب کی تاریکی روحانیت کے نور سے منور ہوکر اپنی قسمت پر نازاں ہوگی، یہ فقیر آپ کو اس حسین موقع پر مورخہ 23/ دسمبر 2023ء بروز سنیچر وادئی نور قربِ مزار حضور شعیب الاولیاء علیہ الرحمہ براؤں شریف آنے اور اپنے آپ کو فیوض و برکات سے مالا مال کرنے کے لئے ' دعوت نامہ برائے عرس حضور چشتی میاں علیہ الرحمہ'
حاضر کر رہا ہے اور کرم فرمائی کی آس لگائے ہوئے ہے، لہٰذا اس روح پرور عطر بیز محفل میں ضرور تشریف لا کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں۔
فقط والسلام
صاحبزادہ محمد افسر علوی قادری چشتی سجادہ نشین خانقاہ قادریہ چشتیہ یارعلویہ، چیف ایڈیٹر مجلہ پیام شعیب الاولیاء وجملہ اربابِ خانوادۂ حضور شعیب الاولیاء علیہ الرحمہ براؤں شریف
0 تبصرے