*آفریں بر ہمت مردانہ تو*
عرس حضور شعیب الاولیا و مختار الاولیا (علیھما الرحمہ) ١٤٤٥ھ کے موقع پر سہ ماہی پیام شعیب الاولیا کی اشاعت پر صاحب زادہ عالی وقار حضرت مولانا محمد افسر علیمی اور ان کی پوری ٹیم کو دل سے مبارک باد.
عصر حاضر میں اس طرح کے رسائل ومجلات کی اشاعت بہت مشکل کام ہے،مگر عزم محکم، عمل پیہم اور کوشش میں اخلاص ہو تو "مشکلے نیست کہ آساں نہ شود"،صاحب زادے نے جس سلیقہ مندی سے اس پرخار وادی کو عبور کیا ہے وہ قابل تحسین بھی ہے اور لائق تقلید بھی.
ایک اہم بات جو میں نے محسوس کی وہ یہ ہے کہ اس رسالے میں امام اہل سنت اعلی حضرت امام احمد رضا خان بریلوی علیہ الرحمہ اور ان کے مسلک کو احسن طریقے سے پیش کرکے خانوادہ شعیب الاولیا اور مسلک اعلیٰ حضرت کے درمیان اٹوٹ رشتے کو اجاگر کرنے کی بھرپور کوشش کی گئی ہے.
متعدد علمی، فکری، تحقیقی اور اصلاحی مضامین رسالے کی زینت ہیں، یہ بات نہایت خوش آئند ہے کہ ایوان قلم میں نئے قلم کاروں کو مناسب جگہ دی گئی ہے، جس سے ان کی حوصلہ افزائی بھی ہورہی ہے اور اچھی تربیت بھی.
رسالہ فکر شعیب الاولیا کی بھرپور ترجمانی کرتا ہے، علم کے ساتھ عمل،راستگی فکر کے ساتھ پختگی کردار پر زور دیا گیا ہے جو حضور شعیب الاولیا کے مشن کا ناقابل فراموش حصہ ہے.
یہ بات اطمینان بخش ہے کہ صاحب زادہ گرامی اپنے سے بڑوں سے اصلاح لیتے ہیں اور ان کے چشمہ علم وعمل سے مستفیض بھی ہوتے ہیں، یہی ان کی کامیابی کا اصل راز بھی ہے.
حضور شعیب الاولیا کا فیضان ہی ہے کہ اتنے مختصر سے وقت میں رسالہ جہان صحافت میں اپنا وجود محسوس کرانے میں تقریباً کامیاب ہو چکا ہے اور ان شاء اللہ تعالیٰ جلد ہی افق علم وادب کا اختر تابندہ بن کر چمکنے والا بھی ہے.
ہزار برق گرے لاکھ آندھیاں اٹھیں
وہ پھول کھل کے رہیں گے جو کھلنے والے ہیں
*کمال احمد علیمی نظامی*
دارالعلوم علیمیہ جمدا شاہی بستی یوپی
0 تبصرے