منقبت در شان حضرت علامہ غلام عبد القادر علوی چشتی علیہ الرحمہ

 منقبت در شان حضرت علامہ غلام عبد القادر علوی چشتی علیہ الرحمہ

۔۔۔۔۔


 ہم کو دکھا کے راہ ہدایت چلے گئے

رہبر جو تھے ہمارے وہ حضرت چلے گئے


شہزادے وہ  تھے حضرت صدیق قبلہ کے 

چشتی و علوی  شیخ طریقت چلے گئے 


کہتے ہیں سب وہ عابد شب زندہ دار تھے 

خلد بریں کو رشک ریاضت جلے گئے 


حیدر کے خانداں  کے جو  چشم و چراغ تھے 

وہ دین و سنیت کی علامت چلے گئے 


فیض الرسول جامعہ روتا ہے زار زار 

دے کر وہ داغ شدت فرقت چلے گئے 


احسان ان کا کیسے  چکا پائیں ہم کبھی 

دین مبیں کی کر کے اشاعت چلے گئے 


مسلک پہ استقامت مضبوط جن کی تھی 

 عینی وہ اہل کشف و  کرامت چلے گئے

۔۔۔‌۔۔

از: سید خادم رسول عینی قدوسی ارشدی

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے