اشک غم
بموقع عرس چہلم حضرت علامہ الشاہ غلام عبد القادر چشتی علیہ الرحمہ عرف چشتی میاں براؤں شریف
☆☆☆~◇◇◇~☆☆☆
آپ کے رتبے بڑھیں چشتی میاں
ہوں فزوں تر عظمتیں چشتی میاں
برقِ غم ہے تیری رحلت پھر نہ کیوں
اشک کے دریا بہیں چشتی میاں
شخصیت ایسی کہ یادوں کے نقوش
غیر ممکن ہے مٹیں چشتی میاں
درمیانِ کہکشانِ قلب بھی
سج رہی ہیں محفلیں چشتی میاں
پیکر اخلاص تھے، پھر کیوں نہ دل
آپ کی جانب کھنچیں چشتی میاں
آپ کا فیضانِ علمی عام ہو
نکہتیں سب کو ملیں چشتی میاں
ہے دعا لے کر ترا فکری مشن
حضرتِ افسر چلیں چشتی میاں
ہو رفیقِ درسِ نوری کے پدر
ابرِ غم کیسے چھنٹیں چشتی میاں
☆☆☆~◇◇◇~☆☆☆
شریکِ غم
محمد فیض العارفین نوری علیمی شراوستی یوپی
۱۹/ رجب المرجب ۱۴۴۴ ہجری
۱۱/ فروری ۲۰۲۳ عیسوی
بروز: سنیچر
0 تبصرے