خراج عقیدت ببارگاہِ حضور شعیب الاولیاء علیہ الرحمۃ براؤں شریف

 خراج عقیدت ببارگاہِ حضور شعیب الاولیاء علیہ الرحمۃ براؤں شریف


چارہ گر ہے سب کا ایوانِ شعیب الاولیاء

اس طرح جاری ہے فیضانِ شعیب الاولیاء



نائبینِ مصطفیٰ، ہیں انکے گھر میں دیکھئے

کتنا اچھا ہے گلستانِ شعیب الاولیاء



راز دارانِ طریقت کا ہے یہ کہنا سنو!

جاری و ساری ہے عرفانِ شعیب الاولیاء



خوشبوئيں پھیلا رہی ہیں جانِ عالم کی یہاں 

مشک زا ہے دیکھو گلدانِ شعیب الاولیاء



چھوٹی نہ تکبیرِ اولی جس کی اڑتالیس برس

ایسا ہے مضبوط ایمانِ شعیب الاولیاء



نورِ ایماں سے مجلی اس کا دل ہوجائے گا

مان لے جو دل سے فرمانِ شعیب الاولیاء



مرکز حکمت بنا ہے آج بھی فیض الرسول

کیونکہ اس کو ملتی دانِ شعیب الاولیاء



مظہرِ یارِ علی کا تذکرہ ہوتا ہے جب

جھوم جاتے ہیں اسیرانِ شعیب الاولیاء



مل ہی جائے گا متینی آپ کو رتبہ بلند

پہلے بن جائیں ثناخوانِ شعیب الاولیاء



نتیجۂ فکر

شاداب متینی علیمی سدھارتھ نگری

مقیم حال واپی گجرات

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے