منقبت در بارگاہ شیخ طریقت

 منقبت در بارگاہ شیخ طریقت



پاسبان اہل سنت حضرت چشتی میاں

آبروئے دین و ملت حضرت چشتی میاں



نازش بزم محبت حضرت چشتی میاں

رہبر راہ شریعت حضرت چشتی میاں



آپ تھے بزم طریقت کے یقینا تاج دار

غوث و خواجہ کی کرامت حضرت چشتی میاں



متقی وہ پارسا ڈھونڈیں کہاں ان سا کوئی

 تھے وقار اہلسنت حضرت چشتی میاں



زہد کے جلوے نہاں تھے ان کی ذات پاک میں 

سالک راہ عزیمت حضرت چشتی میاں



ارتقائے مذہب و ملت تھا ان کا مشغلہ

رہنمائے دین و ملت حضرت چشتی میاں



بر سر محفل کہے گا شان سے سبطین یہ

جا چکے ہیں سوئے جنت حضرت چشتی میاں


🖊️ محمد سبطین رضا سبطٓین مرتضوی

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے